Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کے دورۂ نیوزی لینڈ پر ہنوز سوالیہ نشان

عامر کے دورۂ نیوزی لینڈ پر ہنوز سوالیہ نشان

لاہور ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فٹنس کیمپ میں محمد عامر ٹریننگ تو کی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹونٹی20 اور ونڈے سیریز میں ان کی شمولیت پر سوالیہ نشان ہنوز موجود ہے۔ نیوزی لینڈ امیگریشن قوانین کے مطابق کسی بھی سزا یافتہ شخص کا ویزا جاری نہیں کیا جا سکتا اور اس لئے پی سی بی محمد عامر کے معاملہ کو خصوصی انداز سے دائر کرنا چاہتا ہے لیکن اس کیلئے بورڈ کو محمد عامر کی سزا کے حوالے سے فاسٹ بولر کے وکیل سے کچھ دستاویزات چاہیں جو ابھی تک مہیا نہیں کی جا سکیں۔ پاکستانی ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 9 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔

416کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بہتر شروعات
ڈربن ۔29 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان یہاں رواں پہلا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جیسا کہ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 326 رنز اسکور کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے 416 رنز کا ایک مشکل نشانہ دیا ہے لیکن نشانہ کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم نے بہتر شروعات کی ہے ۔ تادم تحریر 18 اوورس میں میزبان ٹیم نے 85/1 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ وکٹ پر پہلی اننگز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ڈین ایلگر38 رنز اور ہاشم آملہ دو چوکوں کی مدد سے 12 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں انگلینڈ کیلئے دوسری اننگز میں جیو روٹ (73) اور بیرسٹو (79) نے نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT