Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عام آدمی طبی و تعلیمی سہولتوں سے محروم : کوڈنڈا رام

عام آدمی طبی و تعلیمی سہولتوں سے محروم : کوڈنڈا رام

حکومت صرف کارپوریٹ شعبہ پر توجہ دے رہی ہے
حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ تلنگانہ میں عام آدمی تک طبی و تعلیمی سہولتیں فراہم نہیں ہو پارہی ہیں، لہذا اس سلسلے میں خصوصی توجہ دینے کی حکومت تلنگانہ سے خواہش کی۔ انہوں نے اس بات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ محض کارپوریٹ شعبہ پر توجہ دینے کی وجہ سے تعلیم اور طبی سہولتیں عوام کو فراہم نہیں ہوپارہی ہیں۔ پروفیسر کوڈنڈا رام نے آج تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دفتر واقع نامپلی میں تعلیم اور طبی سہولت اور جے اے سی کی نچلی سطح سے تعمیر نو پر تفصیلی مباحث کے ذریعہ غوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں حکومت نے 3,068 کروڑ روپئے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات ادا کرنے کا اعلان کرکے صرف 928 کروڑ روپئے بھی فراہم کی۔ علاوہ ازیں 640 کروڑ روپئے آروگیہ شری اسکیم کے بقایاجات ادا نہ کئے جانے کی وجہ سے خانگی دواخانوں میں آروگیہ شری اسکیم کے تحت علاج کو روک دیا گیا جس کی وجہ سے آج غریب عوام کو کافی مشکلات و تکالیف سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ پروفیسر کوڈنڈا رام نے ریاست کے مالی موقف پر اپنے بعض شکوک و شبہات کا اظہار کیا لہذا ریاست تلنگانہ کے مالی موقف سے متعلق فی الفور وائیٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT