عام آدمی پارٹی امیدوار کی گاڑی پر حملہ

نئی دہلی۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں 7فبروری کے انتخابات سے عین قبل عام آدمی پارٹی امیدوار کی گاڑی پر کل رات نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے مکان واپس جارہی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی روہتاس نگر کی امیدوار سریتاسنگھ اپنی کار میں جاری تھیں کہ شمال مشرقی دہلی میں ایک گروپ نے اچانک حملہ کردیا۔ حملہ آوروں ن

نئی دہلی۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں 7فبروری کے انتخابات سے عین قبل عام آدمی پارٹی امیدوار کی گاڑی پر کل رات نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے مکان واپس جارہی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی روہتاس نگر کی امیدوار سریتاسنگھ اپنی کار میں جاری تھیں کہ شمال مشرقی دہلی میں ایک گروپ نے اچانک حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے سڑک پر آہنی سلاخیں اور لکڑیاں ڈال کر کار کو روک دیا تھا تاہم اس حملہ میں عام آدمی پارٹی امیدوار محفوظ تھیں۔ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT