عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے حامیوں میں جھڑپ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی کے تغلق آباد اسمبلی حلقہ کے امیدوار سائی رام کی کار کو آج نذر آتش کردیا گیا ہے اور عام آدمی پارٹی و بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں زائد از 12 افراد زخمی ہوئے ۔ ایک ٹی وی نیوز مباحثہ کی شوٹنگ کے دوران دونوں پارٹیوں کے قائدین برہم ہوگئے ۔ لفظی جھڑپ کے بعد عملی تصادم پر اتر آئے ۔ ٹی

نئی دہلی ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی کے تغلق آباد اسمبلی حلقہ کے امیدوار سائی رام کی کار کو آج نذر آتش کردیا گیا ہے اور عام آدمی پارٹی و بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں زائد از 12 افراد زخمی ہوئے ۔ ایک ٹی وی نیوز مباحثہ کی شوٹنگ کے دوران دونوں پارٹیوں کے قائدین برہم ہوگئے ۔ لفظی جھڑپ کے بعد عملی تصادم پر اتر آئے ۔ ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران دونوں گروپس کے درمیان تلخ بحث ہوئی جو بعد ازاں ہاتھا پائی اور گھونسہ بازی تک پہونچ گئی کسی نے سائی رام کی کار کو آگ لگادی ۔ اس واقعہ کے فورا بعد عام آدمی پاٹی کے کارکنوں نے گویند پوری پولیس اسٹیشن پہونچ کر بی جے پی حامیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے کارکنوں نے اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر کی ایماء پر حملہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ( جنوب مشرق ) مندیپ نے کہا کہ ہم کو دونوں پارٹیوں کے قائدین کی جانب سے بیانات کا انتظامات ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر شوتوش نے الزام عائد کیا کہ پولیس خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT