Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / عام آدمی پارٹی باغیوں کا نیا گروپ ’ سوراج ابھیان‘

عام آدمی پارٹی باغیوں کا نیا گروپ ’ سوراج ابھیان‘

گڑگاؤں 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کی قیادت والے عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ نے آج پارٹی کی عملا تقسیم سے کچھ ہی گریز کرتے ہوئے ایک نئے گروپ کے قیام کا اعلان کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کے تعلق سے کوئی فیصلہ چھ ماہ بعد کیا جائیگا ۔ مختلف ریاستوں سے آئے حامیوں کے ساتھ آٹھ گھنٹے طویل اجلا

گڑگاؤں 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کی قیادت والے عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ نے آج پارٹی کی عملا تقسیم سے کچھ ہی گریز کرتے ہوئے ایک نئے گروپ کے قیام کا اعلان کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کے تعلق سے کوئی فیصلہ چھ ماہ بعد کیا جائیگا ۔ مختلف ریاستوں سے آئے حامیوں کے ساتھ آٹھ گھنٹے طویل اجلاس کے بعد ایک قرار داد منظور کی گئی تاکہ ایک نیا گروپ ’ سواراج ابھیان ‘ قائم کیا جائے ۔ یہ گروپ سوراج کے نظریہ کو پیش کرنے کے علاوہ متبادل سیاست کو مستحکم کرنے کیلئے کام کریگا ۔ اجلاس میں رائے دہی کروائی گئی تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو ۔ رائے دہی مںے 69 فیصد شرکا نے عام آدمی پارٹی سے علیحدہ ہونے اور نئی جماعت قائم کرنے کی مخالفت کی ۔ یوگیندر یادو نے واضح کیا کہ وہ ہنوز پارٹی کا حصہ ہیں اور اس سے علیحدگی پر غور نہیں کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی نے باغیوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی بہت جلد ان تبدیلیوں پر غور کریگی ۔ پارٹی لیڈر اشوتوش نے کہا کہ پارٹی بہت جلد اس تعلق سے مناسب فیصلہ کریگی ۔

ناراض قائدین کے کیمپ نے کہا کہ جن شرکا نے رائے دہی میں حصہ لیا ان میں 25.45 فیصد نے علیحدہ جماعت تشکیل دینے کے حق میں رائے دہی جبکہ صرف 1.43 فیصد نے عام آدمی پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اس گروپ کا کہنا ہے وہ بہت جلد تائید کے حصول کیلئے ملک بھر کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ نئی پارٹی قائم کرنے کے تعلق سے فیصلہ چھ ماہ کے بعد کیا جائیگا ۔ اس سے قبل ملک بھر میں مشاورت کی جائیگی اور تحریک کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اپنے خطاب میں پرشانت بھوشن نے عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ہٹ دھرم ہیں اور اختلاف رائے کو برداشت نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ اس دوران عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا کہ اس کی سیاسی امور کمیٹی کا کل اجلاس ہوگا جس میں ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ امکان ہے کہ یہ کمیٹی اس تعلق سے فیصلہ کا اختیار دہلی یونٹ کو دیا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT