Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی قائدین کی عدالت میں حاضری

عام آدمی پارٹی قائدین کی عدالت میں حاضری

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر دہلی ارویندکجریوال ‘ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ اور دیگر تین عام آدمی پارٹی قائدین جن پر امتناعی احکام کی خلاف ورزی اور سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض کی ادائیگی سے روکنا کے الزامات عائد کئے گئے ہیں آج عدالت میں حاضری ہوئے ۔ایک احتجاج کے دوران انہوں نے سرکاری ملازمین کو اُن کے فرائض کی ادائیگ

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر دہلی ارویندکجریوال ‘ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ اور دیگر تین عام آدمی پارٹی قائدین جن پر امتناعی احکام کی خلاف ورزی اور سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض کی ادائیگی سے روکنا کے الزامات عائد کئے گئے ہیں آج عدالت میں حاضری ہوئے ۔ایک احتجاج کے دوران انہوں نے سرکاری ملازمین کو اُن کے فرائض کی ادائیگی سے روکا تھا ۔ کجریوال اور دیگر چار قائدین عدالت میں میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ آکاش جین کی ہدایت پر عدالت کے اجلاس پر پیش ہوئے جو برہم ہوگئے تھے کہ ملزمین ان کے سامنے مقدمہ کی سماعت کے آخری دن بھی حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ کجریوال ‘سیسوڈیہ اورعام آدمی پارٹی قائدین راکھی برلا‘ سومناتھ بھارتی اور اسوتوش عدالت میں موجود تھے لیکن سنجئے سنگھ نے شخصی حاضری سے آج کیلئے استثنی طلب کیا تھا اس بنیاد پر کہ وہ شہر سے باہر تھے ۔ ان کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ دہلی پولیس نے پولیس عہدیداروں کے احکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ ریل بھون کے روبرو گذشتہ سال کیا تھا ۔ تمام ملزمین کو قبل ازیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT