Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی میں اختلافات نمایاں

عام آدمی پارٹی میں اختلافات نمایاں

نئی دہلی /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی کل بروز ہفتہ اروند کجریوال زیر قیادت پارٹی سے استعفی دیں گی۔ ایک ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ عام آدمی پارٹی میں لوک سبھا انتخابات میں ناکامی کے بعد اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ شاذیہ علمی نے ہفتہ کو ایک بجے دن پریس کانفرنس طلب کی ہے، جس میں وہ اپنے استعفی کا اعلان

نئی دہلی /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی کل بروز ہفتہ اروند کجریوال زیر قیادت پارٹی سے استعفی دیں گی۔ ایک ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ عام آدمی پارٹی میں لوک سبھا انتخابات میں ناکامی کے بعد اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ شاذیہ علمی نے ہفتہ کو ایک بجے دن پریس کانفرنس طلب کی ہے، جس میں وہ اپنے استعفی کا اعلان کریں گی۔ جمعہ کے دن پارٹی میں ناراضگیاں اس وقت اُبھرکر سامنے آئیں، جب لوک سبھا انتخابات میں ناکامی پر قیادت کے خلاف سوال اٹھائے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی امور کمیٹی کو تحلیل کردیا جائے۔ پارٹی قائدین نے شاذیہ علمی کو راضی کرنے اور منانے کی کوشش کی ہے۔ پارٹی کے لئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے طلب کئے گئے اجلاس میں کئی قائدین نے پارٹی کے اندر کام کاج سے متعلق کئی سوال اٹھائے تھے اور اروند کجریوال کے جیل جانے پر کئی قائدین ناراض ہیں۔

TOPPOPULARRECENT