Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عام آدمی پارٹی کا انتخابی منشور دیگر جماعتوں کے لیے نمونہ

عام آدمی پارٹی کا انتخابی منشور دیگر جماعتوں کے لیے نمونہ

حیدرآباد۔8اپریل(سیاست نیوز) رضاکارانہ تنظیم روڈ میاپ فارانڈین مسلمس نے عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشور کو قومی اور علاقائی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ایک سبق قراردیتے ہوئے کہاکہ عام آدمی پارٹی نے اپنے منشور میں ملک کے تمام طبقات اور اقوام کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا انتخابی منشور تیار کیا ہے جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔ آج یہاں ایک

حیدرآباد۔8اپریل(سیاست نیوز) رضاکارانہ تنظیم روڈ میاپ فارانڈین مسلمس نے عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشور کو قومی اور علاقائی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ایک سبق قراردیتے ہوئے کہاکہ عام آدمی پارٹی نے اپنے منشور میں ملک کے تمام طبقات اور اقوام کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا انتخابی منشور تیار کیا ہے جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ عادل محمد‘ محمد فضل الدین اور سید بلال نے عام آدمی پارٹی کے سیاسی منشور کی ستائش کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران نے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور کے ذریعہ ملک کی عوام کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی منشور میںشفافیت ندارد ہے جبکہ مہنگائی پر کنٹرول‘ پولیس اور عدلیہ ‘ اورتعلیمی اصلاحات اور اس کے طریقہ کار کے متعلق عام آدمی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں شفافیت برتی ہے۔ تنظیم کے ذمہ داران نے مسلمانوں کی سکیورٹی کے متعلق کانگریس کے غیرواضح انتخابی منشور کو بھی اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر عام آدمی پارٹی ہی ایک ایسے سیاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف مسلمان بلکہ پسماندگی کاشکار تمام طبقات کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا انتخابی منشور تیار کیا ہے ۔تنظیم کے ذمہ داران نے عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشور کی تقلید کا تمام قومی اور علاقائی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ صاف اورشفاف انتخابی منشور ہی ہندوستان کے عوام کے اندر اعتماد کی بحالی کا بہترین ذریعہ ہے جس میںعام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے انہو ںنے مزیدکہاکہ سال2014کے انتخابی نتائج کچھ بھی ہوں مگر2019میںعام آدمی پارٹی ہی اس ملک کی حکمران جماعت کی حیثیت سے ابھرے گی۔

TOPPOPULARRECENT