عام آدمی پارٹی کو بی جے پی پر سبقت‘کرن بیدی سے خوف

نئی دہلی۔18جنوری(سیاست ڈاٹ کام)دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو بی جے پی پر سبقت حاصل ہورہی ہے ۔ اندرون طور پر کروائے گئے سروے کے مطابق دو ہفتہ قبل عام آدمی پارٹی بی جے پی سے آگے تھی۔ عوام نے بی جے پی کے حق میں 39فیصد ووٹ دیئے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے حق میں 42فیصد عوام نے حمایت کی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر یوگیندر یاد

نئی دہلی۔18جنوری(سیاست ڈاٹ کام)دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو بی جے پی پر سبقت حاصل ہورہی ہے ۔ اندرون طور پر کروائے گئے سروے کے مطابق دو ہفتہ قبل عام آدمی پارٹی بی جے پی سے آگے تھی۔ عوام نے بی جے پی کے حق میں 39فیصد ووٹ دیئے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے حق میں 42فیصد عوام نے حمایت کی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر یوگیندر یادو نے بھی بتایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی ہے لیکن بی جے پی میں کرن بیدی کی شمولیت کے بعد پارٹی قائدین کو خوف ہے کہ کرن بیدی انتخابی نتائج پر حاوی ہوسکتی ہیں ۔ کرن بیدی کی موجودگی سے رائے دہندوں کی رائے میں بھی تبدیلی آسکتی ہے ۔ اب انتخابات کیلئے صرف 20دن باقی رہ گئے ہیں اور عوام کے ذہن بدلنے کیلئے توجہ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT