Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کی غیر روایتی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز

عام آدمی پارٹی کی غیر روایتی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز

احمد آباد17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )گجرات میں بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک بچہ عام آدمی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے غیر روایتی طریقہ رائے دہندوں کو ترغیب دینے کیلئے اختیار کئے جائیں گے جن میں نکڑ ناٹک اور نوجوانوں کی انٹرن شپ شامل ہوگی کیونکہ پارٹی کے پاس مالیہ کی قلت ہے اس لئے اس کی انتخابی مہم انکسار کا مظاہرہ ہ

احمد آباد17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )گجرات میں بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک بچہ عام آدمی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے غیر روایتی طریقہ رائے دہندوں کو ترغیب دینے کیلئے اختیار کئے جائیں گے جن میں نکڑ ناٹک اور نوجوانوں کی انٹرن شپ شامل ہوگی کیونکہ پارٹی کے پاس مالیہ کی قلت ہے اس لئے اس کی انتخابی مہم انکسار کا مظاہرہ ہوگی۔ کانگریس اور بی جے پی جیسی بڑی پارٹیوں کے برعکس عام آدمی پارٹی کو بہت کم عطیے وصول ہوئے ہیں اس لئے اس نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام تک رسائی حاصل کرنے کیلئے روایتی طریقے جیسے پوسٹرس ،ٹی وی ،

ریڈیو یا اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات نہیں دیئے جائیں گے۔ اروند کجریوال زیر قیادت عام آدمی پارٹی نریندر مودی زیر اقتدار ریاست میں تیسرے متبادل کے طور پر ابھرنے کے عزائم رکھتی ہے۔ پارٹی کے ریاستی کنوینر سکھدیو پٹیل نے کہا کہ ہم عام آدمی ہیں ہمارے پاس رقم کم ہے ہم اپنی سیاسی مہم انکسار کے انداز میں نکر ناٹکوں کے ذریعہ آئندہ ہفتہ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر بڑی پارٹیوں کی طرح ہم برقی ذرائع ابلاغ یا اخبارات میں اشتہار دینے کے متحمل نہیں ہے کیونکہ ہم بھاری اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ۔ روایتی طریقوں جیسے گھر گھر پہنچ کر انتخابی مہم چلانے کے علاوہ پارٹی نکڑ چرچے، محلہ سبھائیں اور نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام چلائے گی۔ پارٹی نے دعوی کیا کہ اس نے ایک منکسرالمزاج سیاسی انتخابی مہم کا منصوبہ بنایا ہے تا کہ عام آدمی کے ساتھ قربت برقرار رکھی جاسکے ۔ دہلی کی انتخابی مہم میں ہم نے طلبہ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا تھا جو عظیم کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ پارٹی کے ترجمان ہرشل نائک نے کہا کہ ہم گجرات میں بھی اسی نمونہ پر عمل کریں گے۔ ہم یہی پروگرام یہاں بھی چلا چکے ہیں اور طلبہ نے اچھا رد عمل ظاہر کیا ہے، ہم انہیں سپاس ناموں کی شکل میں چھوٹے ایوراڈ دیں گے۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق ہماری مدد کرتے ہیں اسی طرح ہم لڑکوں کی خدمات حاصل کریں گے جنہیں اچھا حساب کتاب آتا ہے تا کہ وہ پارٹی کے حساب کتاب کا اہتمام کرسکیں۔ ہم نے چند نوجوان سافٹ ویر انجینئرس سے بھی ربط پیدا کیا ہے وہ پارٹی کو ویب سائیٹ کی دیکھ بھال میں مدد دیں گے ۔ ہم جلد ہی سڑکوں پر ہوں گے اور فکر انگیز ڈرامے پیش کریں گے جس کیلئے 15 نوجوانوں کی ٹیم سخت محنت کررہی ہے ۔ اس طرح ہم نوجوانوں تک رسائی حاصل بھی کرسکتے ہیں

جو جملہ آبادی میں اکثریت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے انٹرن شپ پروگرام کے ذریعہ ہم کم خرچ میں ان کے خاندانوں تک بھی رسائی حاصل کرتے ہیں۔ ایک پیسہ بھی ٹی وی یا ریڈیو اشتہارات پر خرچ کئے بغیر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ سیاسی تبصرہ کار دنیش شکلا نے کہا کہ یہ کوشش دو قومی پارٹیوں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔ یہ غیر روایتی طریقہ ہے جس سے پارٹی کی منفرد شناخت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ انوکھے انداز میں انتخابی مہم جاری رکھے تو وہ عام آدمیوں کے ذہنوں پر اپنا اثر مرتب کریں گے ۔ طلبہ کے انٹرن شپ پروگرامس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ آر ایس ایس کا مخصوص طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں نوجوانوں کی آبادی زیادہ ہے اور ان تک رسائی حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ پارٹی کا نظریہ نوجوانوں کے ذہنوں میں اتارا جاسکتا ہے۔ نوجوان آر ایس ایس کے سیوکوں کی طرح کام کرتے ہوئے سیاسی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک مقامی اشتہارات کے ماہر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا منظر مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔ اس میں بہت زیادہ گرووہ بندی پیدا ہوچکی ہے اس لئے ہم اشتہارات کیلئے بہت کم موقع دیکھ رہے ہیں۔ سماجی میڈیا یا دیگر غیر روایتی میڈیا کم خرچ متبادل کی حیثیت سے ابھر آئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سائل محدود ہیں اس لئے وہ غیر روایتی ذرائع ابلاغ استعمال کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT