Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ : ایس پی

عام آدمی پارٹی کی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ : ایس پی

لکھنؤ ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کو غیرمتوقع طور پر سماج وادی پارٹی کے قائد رام گوپال ورما کی تائید حاصل ہوئی جنہوں نے دعویٰ کیا کہ اروند کجریوال دہلی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور بی جے پی کو ان کی پارٹی کی مقبولیت اور بی جے پی کے فنڈس پر کجریوال کے الزامات پر پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ

لکھنؤ ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کو غیرمتوقع طور پر سماج وادی پارٹی کے قائد رام گوپال ورما کی تائید حاصل ہوئی جنہوں نے دعویٰ کیا کہ اروند کجریوال دہلی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور بی جے پی کو ان کی پارٹی کی مقبولیت اور بی جے پی کے فنڈس پر کجریوال کے الزامات پر پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب عام آدمی پارٹی سے ٹوٹ کر الگ ہونے والے گروپ اے بی اے ایم نے اروند کجریوال زیرقیادت پارٹی سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ ان کمپنیوں کے ناموں کا انکشاف کرے جنہوں نے اسے دو کروڑ روپئے کے عطیے دیئے ہیں۔ گروپ نے دھمکی دی کہ اندرون 48 گھنٹے اگر عام آدمی پارٹی انکشاف سے قاصر رہے تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی نے الزامات مسترد کردیئے

اور مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی زیرنگرانی ایس آئی ٹی دہلی انتخابات میں تمام 3 بڑی پارٹیوں کو حاصل ہونے والے معاملہ کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ تحقیقات کروائے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے دو کروڑ روپئے کے فرضی کمپنیوں سے عطیے حاصل کرنے کے الزامات کے بعد اے وی اے ایم نے مطالبہ کیا ہیکہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے اگر انہوں نے ان عطیوں کے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔ گروپ نے تاریخ کے بغیر دو چیک بھی پیش کئے جن پر کسی کا نام درج نہیں ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ چیک پارٹی کی جانب سے رقومات کی غیرقانونی منتقلی کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ چیکوں کی صداقت کا ثبوت طلب کرنے پر اے وی اے ایم نے کوئی بھی وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT