Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کے باغی قائدین کا آج کنونشن

عام آدمی پارٹی کے باغی قائدین کا آج کنونشن

نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے باغی قائدین کا کیمپ کل سوراج سمواد کا اہتمام کر رہا ہے جس میں عام آدمی پارٹی کے اعلی عہدوں سے ان کی علیحدگی کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا ۔ اس کیمپ میں پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو سرگرم ہیں۔ علاوہ ازیںپارٹی نے اپنے کارکنوں اور قائدین کو اس سمواد میں شرکت کے خلاف انتب

نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے باغی قائدین کا کیمپ کل سوراج سمواد کا اہتمام کر رہا ہے جس میں عام آدمی پارٹی کے اعلی عہدوں سے ان کی علیحدگی کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا ۔ اس کیمپ میں پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو سرگرم ہیں۔ علاوہ ازیںپارٹی نے اپنے کارکنوں اور قائدین کو اس سمواد میں شرکت کے خلاف انتباہ دیا ہے ۔ یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کے قریبی ذرائع نے کہا کہ باغیوں کے کیمپ کی جانب سے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان نہیں کیا جائیگا تاہم پارٹی میں داخلی جمہوریت کے مسائل اٹھائے جائیں گے اور تنظیم میں شفافیت لانے پر زور دیا جائیگا ۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ انہیں سارے ملک سے عام آدمی پارٹی کے والینٹرس کا زبردست رد عمل حاصل ہوا ہے اور اسی کے نتیجہ میں انہوں نے اس سمواد کے مقام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران عام آدمی پارٹی نے باغیوں کے کنونشن میں شرکت کے خلاف اپنے کارکنوں اور قائدین کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT