Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی گجرات میں صفر

عام آدمی پارٹی گجرات میں صفر

احمدآباد ۔ 19 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی جس نے پہلی مرتبہ گجرات اسمبلی چناؤ میں انتخابی قسمت آزمائی کی ، اُس کا نہ صرف کھاتہ نہ کھل سکا بلکہ اُس کے تمام 27 امیدواروں نے اپنی ضمانتیں کھودیں۔ 27 نشستوں میں سے جو عام آدمی پارٹی نے لڑی ہیں ، اُسے 14 جگہ کانگریس اور بقیہ 13 حلقوں میں بی جے پی کے مقابل شکست ہوئی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے بارہویں اور دسویں پوزیشن جیسے ناقص مظاہرے درج کرائے ہیں۔ بعض جگہ پارٹی کو محض چند سو ووٹ ملے ۔

انتخابی نتائج کے بعد سینسکس میں اُچھال
ممبئی ۔ 19 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹاک مارکٹ نے آج بی جے پی کی انتخابی کامیابی کے بعد بہتری درج کرائی ہے جیسا کہ حساس اشاریہ (سینسکس ) میں 235 پوائنٹس کی بہتری سے ظاہر ہوتا ہے ۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج 33,837پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیفٹی کا عدد 10,463 رہا ۔ یہ دونوں جگہ اعلیٰ ترین اعداد و شمار ریکارڈ ہوئے ہیں۔ آٹو اور کنزیومر ڈیوریبل کے شیرس میں اُچھال کے سبب اسٹاک مارکٹ میں بہتری آئی ہے ۔ روپئے کی قدر بھی تین ماہ کی سب سے اونچی شرح 63.95 روپئے فی ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT