Tuesday , December 11 2018

عام آدمی پارٹی 100 نشستیں جیتے گی : سنجے سنگھ

سلطان پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ پارٹی کو سماجی جہد کار انا ہزارے کی کمی محسوس ہو رہی ہے عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر انا پارٹی سے جڑے ہوتے تو پارٹی اپنے نشانہ آسانی سے حاصل کرلیتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کو انا کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو ہم آسانی سے اپنا نشا

سلطان پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ پارٹی کو سماجی جہد کار انا ہزارے کی کمی محسوس ہو رہی ہے عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر انا پارٹی سے جڑے ہوتے تو پارٹی اپنے نشانہ آسانی سے حاصل کرلیتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کو انا کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو ہم آسانی سے اپنا نشانہ حاصل کرلیتے ۔ انہوں نے یہ ادعا کیا کہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو لوک سبھا کی 100 نشستوں پر کامابی حاصل ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اب تک 287 حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اور وہ اتر پردیش میں تمام نشستوں سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ‘ مہاراشٹرا ‘ ہریانہ ‘ پنجاب ‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی تمام نشستوں سے مقابلہ کیا جائیگا ۔ انتخابات کے بعد کسی اتحاد کی تائید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے سوا تمام جماعتوں کی تائید کی جائیگی جو جن لوک پال بل کی منظوری کا وعدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے انتخابات میں بدعنوان اور مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو ٹکٹ دیا ہے ۔ ایسے میں اب عام آدمی پارٹی ہی عوام کے سامنے واحد متبادل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT