Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / عام انتخابات سے قبل وائی ایس آر کانگریس پارٹی خالی ہوجائیگی

عام انتخابات سے قبل وائی ایس آر کانگریس پارٹی خالی ہوجائیگی

چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کو نشانہ بنانے کے خلاف تنقید، بدھا وینکنا
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) سینئر قائد تلگودشیم پارٹی ریاست آندھراپردیش و رکن قانون ساز کونسل مسٹر بدھا وینکنا نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوامی مسائل کو حکومت کے روبرو پیش کرنے میں اپنی ناکامی کی پردہ پوشی کرلینے کے مقصد سے ہی تلگودیشم حکومت بشمول چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرنے کو اپنے روزمرہ کا طریقہ کار بنا لیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر غیرضروری طور پر حکومت کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں آئندہ انتخابات سے قبل ہی وائی ایس آر کانگریس پارٹی مکمل طور پر خالی ہوجائے گی۔ آج وجئے واڑہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرکے مسٹر بدھا وینکنا نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے بیرونی دورہ پر روانگی کے تعلق سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا کے بیان کی سخت مذمت کی اور پرزور الفاظ میں کہا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ریاست آندھراپردیش میں بڑے پیمانے پر صنعتوں کے قیام کی امریکہ میں مقیم افراد کو ترغیبات دینے کیلئے ہی بیرونی دورہ پر روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا کو یاد دلایا کہ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی دورحکومت میں پرائیویٹ ہوائی جہازوں میں بیرونی دورے کرنے کی تاریخ تم لوگ ہی رکھتے ہیں۔ مسٹر بدھا وینکنا نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے استفسار کیا کہ آیا آپ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اور مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے بیرونی دوروں پر برسرعام مباحث کیلئے تیار ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ سابق کانگریس حکومت میں صرف لوٹ کھسوٹ کرنے کیلئے ہی بیرونی دورے کئے گئے۔ تلگودیشم قائد و رکن قانون ساز کونسل آندھراپردیش نے قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی مجوزہ پدیاترا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں لوٹ کھسوٹ کی گئی انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط شدہ تمام رقومات پہلے عوام میں تقسیم کرکے پدیاترا کرنے کا وائی ایس جگن موہن ریڈی کو مشورہ دیا اور کہاکہ موجودہ حالات میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کے طرزعمل کو ناپسند کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کئی ایک قائدین آج تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور کئی اہم قائدین اب تک ہی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوکر تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT