Friday , February 23 2018
Home / عرب دنیا / عام انتخابات :عمران اور مولانا سمیع کی مشترکہ حکمت عملی

عام انتخابات :عمران اور مولانا سمیع کی مشترکہ حکمت عملی

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی مذہبی پارٹی جمعیتہ علمائے اسلام جس کی قیادت مولانا سمیع الحق کرتے ہیں اور جنہیں ’’بابائے طالبان‘‘ بھی کہا جاتاہے اور عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے مشترکہ طور پر حکمت عملی وضع کرنے باہم رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کل منعقدہ ایک اجلاس کے دوران مولانا سمیع الحق اور عمران خان کے درمیان یہ طئے پایا کہ 2018ء میں منعقد شدنی انتخابات سے قبل وہ ایک دوسرے سے مسلسل ربط میں رہتے ہوئے باہم مشاورت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT