Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / عام انتخابات میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا ادعا

عام انتخابات میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا ادعا

ٹی آر ایس ، بی جے پی ، تلگو دیشم و وائی ایس آر سی پی کے کئی قائدین کا رابطہ ، آر سی کنٹیا کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : رکن سی ڈبلیو سی و تلنگانہ کانگریس امور آر سی کنٹیا نے کہا کہ ٹی آر ایس ، بی جے پی ، تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کئی قائدین کانگریس سے رابطے میں ہیں ۔ عام انتخابات میں کانگریس پارٹی تلنگانہ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے انچارج آر سی کنٹیا نے کہا کہ سارے ملک میں سیاسی حالت بڑی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ۔ ہوا کا رخ کانگریس کی جانب ہوگیا ہے ۔ حالیہ دنوں میں جتنے بھی انتخابات ہوئے کانگریس نے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ یہاں تک بی جے پی کی نشست بھی کانگریس نے چھین لی ہے ۔ اس طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی تیزی سے مستحکم ہورہی ہے ۔ تلنگانہ میں بی جے پی برائے نام ہے ۔ 2014 کے الیکشن میں حیدرآباد سے جتنے بی جے پی کے ارکان اسمبلی منتخب ہوئے آئندہ عام انتخابات میں وہ دوبارہ کامیاب نہیں ہوپائیں گے ۔ حکمران ٹی آر ایس خود اپنے جال میں پھنس گئی ہے ۔ کئی وزراء ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور قائدین کانگریس سے رابطے میں ہیں ۔ ٹی آر ایس تیزی سے عوامی اعتماد سے محروم ہورہی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں اتحاد کا فقدان ہے ۔ ٹی آر ایس کے قائدین کھلے عام ایک دوسرے پر تنقید کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں مقدمات درج کرارہے ہیں ۔ یہی نہیں بی جے پی ۔ تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین کانگریس سے رابطے میں ہیں ۔ ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آر سی کنٹیا نے کہا کہ دیکھتے جائیے آگے آگے ہوتا ہے کیا ۔ کئی جماعتوں کے قائدین کانگریس سے رابطے میں ہیں ۔ وقت آنے پر منظر صاف ہوجائے گا ۔ کانگریس کے سینئیر قائد نے کہا کہ جس طرح قومی سطح پر بی جے پی عوامی اعتماد کھو رہی ہے ۔ اسی تیزی سے ٹی آر ایس بھی تلنگانہ میں عوامی اعتماد سے محروم ہورہی ہے ۔ کے سی آر نے 2014 کے انتخابی منشور میں عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کانگریس کے بشمول دوسری اپوزیشن جماعتوں پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مگر یہ پبلک ہے سب کچھ جانتی ہے ۔ وقت آنے پر ٹی آر ایس کو سبق سکھائے گی ۔ آر سی کنٹیا نے تلنگانہ میں کانگریس قائدین کے درمیان اتحاد کا فقدان ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے قائدین متحد ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT