Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / عام انتخابات کی آج رائے شماری، تمام تیاریاں مکمل

عام انتخابات کی آج رائے شماری، تمام تیاریاں مکمل

چیف الکٹورل آفیسر بھنور لعل کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات

چیف الکٹورل آفیسر بھنور لعل کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز ) ریاستی میں لوک سبھا اور اسمبلی حلقہ جات میں دو مرحلوں کے دوران منعقدہ انتخابات کے بعد کل یعنی 16 مئی کو صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور ان ووٹوں کی گنتی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے اور مکمل تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے آج سہ پہر ریاستی چیف الکٹوریل آفیسر مسٹر بھنور لعل نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں ، کمشنران پولیس اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے ساتھ زائد از دو گھنٹے ویڈیو کانفرنس کی ۔ اس ویڈیو کانگریس کے دوران ریاستی چیف الکٹورل آفیسر نے تمام عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں اور تمام ضلع کلکٹروں کمشنر پولیس اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات سے مسٹر بھنور لعل نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا بلکہ تمام عہدیداروں کی ستائش کی ۔ بعدازاں اخباری آج شام اپنے چیمبر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی چیف الٹورل آفیسر مسٹر بھنور لعل نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے عمل کا 8 بجے صبح سے آغاز ہوگا ۔ سب سے پہلے کم از کم نصف گھنٹہ کے دوران پوسٹل بیالٹ پیپرس کی گنتی کی جائے گی اور پھر ساڑھے آٹھ بجے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 42 لوک سبھا حلقوں کیلئے جملہ 598 امیدواروں انتخابی میدان میں ہیں اسی طرح 294 اسمبلی حلقہ جات کیلئے 3910 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست بھر میں جملہ 168 کاونٹنگ سنٹرس 437 کاونٹنگ ہالس کیلئے جملہ 6955کاونٹنگ ٹیبلس کا انتظام کیا گیا ۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن نے 189 آبزرورس کو تعینات کیا ہے ہر ایک کاونٹنگ ٹیبل کیلئے ایک مائیکرو آبزرور اور ہر کاونٹنگ ہال میں دو دو زائد مائیکرو آبزرورس کو تعینات کیا گیا ۔ مسٹر بھنور لعل نے مزید کہا کہ تمام کاونٹنگ مراکز پر ووٹوں کی گنتی کیلئے جملہ 25 ہزار اسٹاف کو تعین کیا گیا ۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے پارلیمنٹ حلقہ کیلئے زیادہ سے زیادہ 45 راونڈز اور کم سے کم 18 راونڈز رکھے گئے ہیں 45 راونڈز حلقہ اسمبلی کوکٹ پلی اور کم سے کم 13 راونڈز حلقہ اسمبلی چارمینار میں رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سب سے پہلے حلقہ اسمبلی چارمینار کے نتیجہ کا زیادہ سے زیادہ ساڑھے نو بجے تا دس بجے تک اعلان کردیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاونٹنگ مرکز کے پاس کسی بھی نوعیت کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آنے کیلئے تمام ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر زائد از 75 ہزار پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT