Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عام انتخابات کی تیاریوں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

عام انتخابات کی تیاریوں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابی اعلامیہ کا جلد ہی اجراء عمل میں آنے والا ہے ۔ انتخابی تیاریوں کے کام میں سرعت پیدا کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ریٹرنگ عہدیداران کو حکم صادر کیا ۔ منگل کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں انتخابات کیلئے درکار عملہ و تیاریوں پر عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں قائم کئے جانے والے 3390 پولنگ مراکز کیلئے 400 افراد سیکٹورل آفیسرس کے تعیناتی کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ ضلع کے وابستہ نہ ہوں ۔ ضرورت کے مطابق عہدیداران دستیاب نہ ہونے پر فوری تجاویز ارسال کریں ۔ انتخابی خرچ کے مبصرین نائب مبصرین ، ویڈیو سروے ٹیموں و ویڈیو دیکھنی والی ٹیموں ، اکاونٹنگ ٹیموں ، شکایتوں کے اندراج کیلئے کنٹرول رومس ، کال سنٹرس ہر حلقہ اسمبلی میں تعین کریں ۔ انتخابی سے متعلق تمام فرائض کی انجام دہی کیلئے ضرورت کے مطابق عملے کو تیار رکھیں ۔ انتخابی کاموں پر کسی بھی قسم کی تساہلی نہ کرتے ہوء احتیاط برتیں ۔ انتخابی کام میں کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو بہتر طور پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کریں ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد ، جگتیال سب کلکٹر سری کیش لٹکر ، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر اے منوہر ضلع ریونیو عہدیدار ، کے کرشنا ریڈی ، ریونیو ڈیویژن عہدیداران ، کریم نگر پداپلی ، منتھنی ، سرسلہ ، چندرا شیکھر ، سرینواس ریڈی ، عائشہ مسرت خانم ، سرینواس ، پی ڈی ڈی آر ڈی اے جے شنکریا ، ضلع پریشد سی ای او ، سریدھر راؤ ، نرسمہا راؤ ، اور دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT