Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عام انتخابات کے انتظامات کاجائزہ

عام انتخابات کے انتظامات کاجائزہ

سرپور ٹاؤن ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آئندہ انتخابات کے پیش نظر سرپور ٹاؤن مستقر تحصیلدار آفس میں تعلقہ کے پانچ منڈلوں کے پولیس عہدیداروں اور ریونیو عہدیداروں کے خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کی صدارت تحصیلدار سرپور ٹاؤن بی رامیش گوڑ نے انجام دی ۔ اس تعلقہ سرپور ٹاؤن کے پانچ منڈلوں کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرنے والوں م

سرپور ٹاؤن ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آئندہ انتخابات کے پیش نظر سرپور ٹاؤن مستقر تحصیلدار آفس میں تعلقہ کے پانچ منڈلوں کے پولیس عہدیداروں اور ریونیو عہدیداروں کے خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس کی صدارت تحصیلدار سرپور ٹاؤن بی رامیش گوڑ نے انجام دی ۔ اس تعلقہ سرپور ٹاؤن کے پانچ منڈلوں کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں کاغذنگر تحصیلدار ایم ملیش ، بجور تحصیلدار وی رامیش ، کوٹار تحصیلدار محمد ریاض علی ، سرپور ٹاؤن تحصیلدار بی رامیش گوڑ ، دھیس گاؤں ڈپٹی تحصیلدار ببیکاناداس ، منڈل ریونیو انسپکٹر سبھاش گوڑ ، محمد جعفر احمد، سرکل انسپکٹر آف پولیس بی روی کمار ، سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس جے شام سندر ، دھیس گاؤں سب انسپکٹر آف پولیس کے نریش کمار ، ایس گاؤں سب انسپکٹر آف پولیس بی سریندر ، بجور سب انسپکٹر آف پولیس پی کمار سوامی کے علاوہ دونوں محکمہ کے متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاؤن بی رامیش گوڑ نے کہاکہ آنے والے انتخابات سے متعلق اس خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مقامی انتخابات کے دووران دیہی علاقوں کے عوام کی آمد ور فت کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اس اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر تحصیلدار بی رامیش گوڑ نے آنے والے انتخابات میں الیکشن سامان کی منتقلی کے دوران ہونے و الی دشواریوں کے بارے میں محکمہ پولیس عہدیداروں سے جانکاری حاصل کی اور خاص طورپر دیہی علاقوں اور قبائیلی اور جنگلاتی علاقوں میں کس طرح سے انتخابات کو منعقد کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار نے محکمہ ریونیو عہدیداروں اور محکمہ پولیس عہدیداروں کو آنے والے 2014 انتخابات کا پرامن طریقہ سے انعقاد عمل میں لانے کامشورہ دیا ۔ اس موقع پر مختلف عہدیداروں نے تحصیلدار سرپور ٹاؤن بی رامیش گوڑ سے انتخابات کے دوران ہونے والے دیہی علاقوں میں مشکلات کے بارے میں تفصیلی طورپر روشنی ڈالی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT