Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عام انتخابات کے مقابلہ کیلئے ڈریم پی سی سی الیکشن ٹیم کی تیاری

عام انتخابات کے مقابلہ کیلئے ڈریم پی سی سی الیکشن ٹیم کی تیاری

پارٹی میں قائدین کو نئی ذمہ داریاں ، صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی عام انتخابات کا سامنا کرنے کے لیے ’’ ڈریم پی سی سی الیکشن ٹیم ‘‘ تیار کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ موجودہ کمیٹی میں شامل بہتر مظاہرہ نہ کرنے والے قائدین کو عہدوں سے علحدہ نہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پارٹی کے لیے اثاثہ ثابت ہونے والے قائدین کے ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ کانگریس کی باگ دوڑ سنبھالنے والے راہول گاندھی نے اتم کمار ریڈی کو تلنگانہ پردیش کانگریس کی صدارت پر برقرار رکھتے ہوئے ان پر بہت بڑا بھروسہ جتایا ہے ۔ اتم کمار ریڈی بھی 2019 میں کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لانے کے لیے کمربستہ ہوگئے ہیں ۔ ایک طرف وہ پارٹی کے سینئیر قائدین کا آشیرواد حاصل کرنے انہیں پارٹی کے پروگرامس کا حصہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دوسری طرف نوجوانوں قائدین کی صلاحیتوں اور ان کے جوش و جذبہ کو کانگریس کی طاقت بنانے میں جٹ گئے ہیں ۔ حالیہ عرصے میں کانگریس کا گراف عوام میں بڑھانے بیشتر سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ عوام کانگریس پر بھروسہ کررہے ہیں ۔ حکومت کے خلاف عوام میں جو ناراضگی و مایوسی پائی جاتی ہے ۔ اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لے پارٹی کے سینئیر قائدین کی رائے اور نوجوانوں کے جوش و جذبہ کو متحد کرنے میں اتم کمار ریڈی مصروف ہوگئے ہیں ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کی نئی ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ موجودہ کمیٹی میں عہدے حاصل کر کے اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی کرنے کانگریس پارٹی کے پروگرامس میں غیر حاضر رہنے والے یا جن نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو اضلاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ وہ گاؤں سے ضلع سطح کی کمیٹیاں تشکیل دینے ضلع کے تمام قائدین کو پروگرامس کے دوران متحد کرنے اور اضلاع میں پارٹی کے پروگرامس کو کامیاب بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ جن کے خلاف شکایتیں وصول ہورہے ہیں ۔ انہیں عہدوں سے علحدہ کر کے سینئیر و جونیرس پر ایک ’ ڈریم پی سی سی ٹیم ‘ تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ 13 یا 15 نائب صدور 50 تا 60 جنرل سکریٹریز ۔ 100 سکریٹریز نامزد کئیے جاسکتے ہیں یا لمحہ آخر میں فہرست تبدیل ہوسکتی ہے ۔ کمیٹی میں آبادی کے تناسب سے قائدین کو نمائندگی دی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی رابطہ کمیٹی میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔ الیکشن کمیٹی ، انتخابی منشور کمیٹی ، پبلسٹی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔ سی ڈبلیو سی میں سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور سکریٹریز پر مزید قائدین کو بھی نمائندگی دینے کا قوی امکان ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT