Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / عام انتخابات 2019ء میں مودی زیرقیادت حکومت کی کامیابی ناممکن

عام انتخابات 2019ء میں مودی زیرقیادت حکومت کی کامیابی ناممکن

چکمگلور(کرناٹک) ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ مودی حکومت 2019ء لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی کیونکہ وزیراعظم دھرما کے حقیقی معنوں سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ، کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی اقتدار کے چار سال گذر چکے ہیں ۔ انہوں نے تقریروں میں بڑے بڑے وعدے کئے ، اب صرف ایک سال باقی ہے ، میں اپنے کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مودی جیسی حکمرانی کا مظاہرہ نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے آئندہ انتخابات میں ناکامی ہوگی۔ وہ یہاں پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مودی پر تنقید کو اپنی تقریر کا مرکزی نکتہ قرار دیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوسرے دن انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں کامیاب رہے گی۔ مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی اپنے وزیراعظم سے سچی بات سننا چاہتے ہیں تو وہ محبت اور برادری کی بات کرتے ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ ملک کی ترقی کیلئے کیا کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT