Wednesday , December 19 2018

عام آدمی بھی بزنس کلاس میں سفر کرے : کجریوال

دوبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج بزنس کلاس میں بیرونی ممالک کے دوروں پر اپوزیشن کی تنقیدوں کے خلاف اپنی مدافعت کرنے کیلئے خود اُٹھ کھڑے ہوگئے اور کہاکہ ہندوستان میں عام آدمی بھی ان کی طرح بیرونی ممالک کا سفر کرے۔ ابوظہبی میں ایک سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کجریوال قومی کنوینر عام آدمی پ

دوبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج بزنس کلاس میں بیرونی ممالک کے دوروں پر اپوزیشن کی تنقیدوں کے خلاف اپنی مدافعت کرنے کیلئے خود اُٹھ کھڑے ہوگئے اور کہاکہ ہندوستان میں عام آدمی بھی ان کی طرح بیرونی ممالک کا سفر کرے۔ ابوظہبی میں ایک سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کجریوال قومی کنوینر عام آدمی پارٹی نے یہ دعویٰ کیاکہ ہمارا یہ خواب ہیکہ ہندوستان کا ہر ایک عام آدمی طیاروں کے بزنس کلاس میں سفر کرے۔ دوبئی میں ایک تہنیتی تقریب میں شرکت کیلئے جمعرات کو کجریوال بزنس کلاس میں پرواز کی تھی جس پر اپوزیشن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT