Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آنے پر صحافیوں کو جیل بھیج دوں گا: کجریوال

عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آنے پر صحافیوں کو جیل بھیج دوں گا: کجریوال

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع ابلاغ پر ’’بِک جانے‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے اروند کجریوال نے دھمکی دی کہ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائے تو تحقیقات کے بعد صحافیوں کو جیل بھیج دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ پورا ذرائع ابلاغ موجودہ دور میں بِک چکا ہے۔ یہ ایک بڑی سازش ہے۔ سیاسی تنازعہ ہے۔ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائ

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع ابلاغ پر ’’بِک جانے‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے اروند کجریوال نے دھمکی دی کہ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائے تو تحقیقات کے بعد صحافیوں کو جیل بھیج دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ پورا ذرائع ابلاغ موجودہ دور میں بِک چکا ہے۔ یہ ایک بڑی سازش ہے۔ سیاسی تنازعہ ہے۔ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائے تو تحقیقات کروائی جائیں گی اور صحافیوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ اُنھوں نے اُن کی سکیورٹی کی تعیناتی پر توجہ مرکوز کرنے کی بناء پر ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک تازہ تنازعہ کھڑا کردیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو فروغ دینے کے لئے ’’بھاری رقمیں‘‘ ادا کی گئی ہیں۔ لیکن بعدازاں اُنھوں نے ذرائع ابلاغ پر الزام عائد کرنے کی تردید کی۔ جبکہ اُن کے تبصرے پر کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی نے تنقید کی۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے ہم سے کہا جارہا ہے کہ مودی یہاں ہیں، مودی وہاں ہیں، یہاں تک کہ ٹی وی چیانلس بھی یہی کہہ رہے تھے کہ رام راج آچکا ہے اور کرپشن غائب ہوچکا ہے۔ اُنھوں نے ایسا کیوں کیا۔ ٹی وی چیانلس کو مودی کی تشہیر کے لئے بھاری رقمیں ادا کی گئی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سال میں گجرات میں تقریباً 800 کاشتکاروں نے خودکشی کرلی۔ لیکن کسی بھی چیانل پر یہ نہیں دکھایا گیا۔

اُنھوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی اراضی کمپنیوں کو صرف ایک روپیہ قیمت میں فروخت کردی گئی لیکن کسی چیانل نے یہ خبر نہیں دکھائی۔ تاہم کجریوال نے بعدازاں کہاکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔ میں ذرائع ابلاغ کے بارے میں اُلجھن زدہ کیسے ہوسکتا ہوں۔ کجریوال کے تبصرہ پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاودیکر نے کہاکہ یہ پستائی رجحان اور ایمرجنسی کے دور کی ذہنیت ہے۔ مختار عباس نقوی نے کہاکہ ذرائع ابلاغ نے کجریوال کو راتوں رات ہیرو بنادیا اور وہ آج اُنھیں کو جیل بھیجنے کی باتیں کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر قانون کانگریسی قائد کپل سبل نے کہاکہ وہ ذرائع ابلاغ کو کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ صحافت قابلیت رکھتی ہے۔ سی پی آئی قائد ڈی راجہ نے کہاکہ کجریوال مبالغہ آرائی پر مبنی بیانات دے رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ نہیں جانتے کہ جو باتیں کجریوال کررہے ہیں، وہ دیرپا رہیں گی۔ کارپوریٹ گھرانے مودی کی بھرپور تائید کررہے ہیں اور کجریوال ایسی باتیں کررہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کسی نہ کسی مرحلہ پر کجریوال کی تائید کرچکے ہیں اور کجریوال کو آئندہ بھی اُن کی تائید کی ضرورت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT