Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی مودی کو نوٹس دینے ہائیکورٹ سے رجوع

عام آدمی پارٹی مودی کو نوٹس دینے ہائیکورٹ سے رجوع

احمدآباد 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج سیشن کی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے گجرات ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی اور گزارش کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کو 2012 ء میں اُن کے انتخابی حلف نامہ کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی جائے۔ عام آدمی پارٹی کارکن نشانت ورما نے مطالبہ کیاکہ اُس وقت کے ریٹرننگ آفیسر پی کے جڈیجہ منی نگر ا

احمدآباد 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج سیشن کی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے گجرات ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی اور گزارش کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کو 2012 ء میں اُن کے انتخابی حلف نامہ کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی جائے۔ عام آدمی پارٹی کارکن نشانت ورما نے مطالبہ کیاکہ اُس وقت کے ریٹرننگ آفیسر پی کے جڈیجہ منی نگر اسمبلی حلقہ کو بھی نوٹس روانہ کی جائے۔ ورما نے الزام عائد کیاکہ مودی نے اِن حلفناموں میں جو پرچہ جات نامزدگی کے ساتھ منسلک تھے، 2002 ء اور 2012 ء کے درمیان اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرتے وقت اپنے ازدواجی موقف کا تذکرہ نہیں کیا تھا۔ اگر نوٹس جاری نہ کی جائے تو نظرثانی درخواست جو سیشن کی عدالت میں ہے، غیر مؤثر ہوجائے گی۔ سیشن کی عدالت نے فوجداری طریقہ کار قانون کے تحت کہا تھا کہ مودی اور جڈیجہ کو نوٹس جاری کرنے سے پہلے سماعت کا ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT