Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / عام آدمی پارٹی کارکنوں کے پُرتشدد رویہ پر کجریوال کی معذرت خواہی

عام آدمی پارٹی کارکنوں کے پُرتشدد رویہ پر کجریوال کی معذرت خواہی

بھج (گجرات) 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے آج اُن کے پارٹی کارکنوں کے دہلی اور لکھنو میں رویہ پر معذرت خواہی کی جس کا اُنھوں نے احتجاج اور حراست میں لئے جانے کے موقع پر مظاہرہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کو عدم تشدد پر قائم رہنا چاہئے تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا ہونا ہی تھا۔ اُن میں سے بعض افراد نے حملہ کرنے پر جوابی کارروائی کی۔ تاہم وہ اُن کے رویہ کے لئے معذرت خواہ ہیں اور اُن پر دوبارہ زور دیتے ہیں کہ ہمیشہ عدم تشدد پر قائم رہیں۔ وہ دہلی میں 12 سے زیادہ عام آدمی پارٹی کارکنوں کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ لکھنو میں بھی عام آدمی پارٹی کارکنوں نے جھاڑوؤں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ لاٹھیوں سے حملہ کرنے والے بی جے پی کارکنوں سے اُن کی جھڑپ ہوگئی تھی۔ کجریوال کا آج دورۂ گجرات کا دوسرا دن تھا۔ وہ ریاست میں سکونت اختیار کرنے والے ضلع کچھ کے سکھ کاشتکاروں سے آج ملاقات کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT