Thursday , November 22 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کے حق سے محروم کردینے کا الزام

عام آدمی پارٹی کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کے حق سے محروم کردینے کا الزام

ممبئی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیاکہ ممبئی میں اِس کے امیدواروں کو بار بار عام جلسے، روڈ شوز اور دیگر انتخابی تقاریب کے انعقاد کی مقامی عہدیداروں کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو یہ اجازت آسانی سے حاصل ہوجاتی ہے لیکن عام آدمی پارٹی امیدواروں کو ایسی اجازت کے لئے کافی جدو

ممبئی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیاکہ ممبئی میں اِس کے امیدواروں کو بار بار عام جلسے، روڈ شوز اور دیگر انتخابی تقاریب کے انعقاد کی مقامی عہدیداروں کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو یہ اجازت آسانی سے حاصل ہوجاتی ہے لیکن عام آدمی پارٹی امیدواروں کو ایسی اجازت کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے اِس لئے پارٹی کا یہ شدید احساس ہے کہ سیاسی طاقتیں اپنے اثر و رسوخ کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کے حق سے محروم کردینا چاہتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو اپنی آزادی پر فخر ہے اور الیکشن کمیشن اِس کے اِس کردار کا معترف ہے۔ لیکن افراد سیاسی دباؤ کے تحت غالباً سمجھوتے کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ لیکن اِن رکاوٹوں کے باوجود پارٹی کارکن متحد ہیں اور الیکشن کمیشن جمہوریت کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT