Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کو بھوشن کے تبصرہ پر سنجیدگی اختیار کرنا چاہئے

عام آدمی پارٹی کو بھوشن کے تبصرہ پر سنجیدگی اختیار کرنا چاہئے

نئی دہلی 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سرپرست شانتی بھوشن کے اِس تبصرہ پر کہ اروند کجریوال میں تنظیمی صلاحیت کا فقدان ہے، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی سابق قائد شاذیہ علمی نے آج کہاکہ پارٹی کو اُن کے نظریات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ شانتی بھوشن کا تبصرہ جو عام آدمی پارٹی کے بھیشم پتامہ جیسے ہیں۔ پارٹی کی

نئی دہلی 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سرپرست شانتی بھوشن کے اِس تبصرہ پر کہ اروند کجریوال میں تنظیمی صلاحیت کا فقدان ہے، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی سابق قائد شاذیہ علمی نے آج کہاکہ پارٹی کو اُن کے نظریات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ شانتی بھوشن کا تبصرہ جو عام آدمی پارٹی کے بھیشم پتامہ جیسے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے اُن کے تبصرہ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے تھا۔ یہ انتہائی سنجیدگی سے فکرمندی کی بات ہے کہ اُنھوں نے برسرعام اِس قسم کا تبصرہ کیا ہے۔ اپنی سخت تنقید میں بھوشن نے کل کہا تھا کہ اروند ایک عظیم قائد اور ایک عظیم انتخابی مہم چلانے والے ہیں لیکن میری رائے میں اُن میں تنظیمی صلاحیت کی کمی ہے۔ شاذیہ علمی نے کہاکہ پارٹی میں داخلی جمہوریت ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ پارٹی میں داخلی جمہوریت، شفافیت کی مختلف نقاط نظر سے بات کرتی رہی ہیں۔ فیصلہ سازی میں دیگر افراد کی رائے بھی لینا ضروری ہے۔ یہ انتہائی فکرمندی کی بات ہے جو سب سے پہلے اُنھوں نے اُٹھائی تھی۔ اور اب پارٹی کے سرپرست شانتی بھوشن نے اُٹھائی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شانتی بھوشن جی جن کا ہم سب انتہائی احترام کرتے ہیں، پارٹی کو مسائل سے اوپر اُٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تنازعہ کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینئر قائد اشوتوش سریواستو نے کہاکہ ہمیںکجریوال کی انتظامی قابلیت پر ایسے اعتراضات نہیں کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT