Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کو سرکاری محکمہ کی جانب سے 27 لاکھ کا جرمانہ

عام آدمی پارٹی کو سرکاری محکمہ کی جانب سے 27 لاکھ کا جرمانہ

نئی دہلی 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت کے محکمہ تعمیرات نے عام آدمی پارٹی پر یہاں روز ایونیو میں ایک بنگلہ کو غیر مجاز طور پر قبضے میں رکھنے کی پاداش میں 27 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی نے ایک نوٹس عام آدمی پارٹی نیشنل سکریٹری پنکج گپتا کو جاری کی کہ اُن کی پارٹی نے 206 روز ایونیو کو پارٹی آفس کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ حکومت کے ذرائع نے کہاکہ 31 مئی تک یہ جرمانہ جو لازمی طور پر تعزیری کرایہ ہے، 27,73,802 روپئے قرار پاتا ہے۔ جرمانہ کی رقم جو لائسنس فیس کی 65 گنا ہے ، اگر پارٹی اِس بنگلہ کو خالی نہیں کرتی ہے تو مزید بڑھتی جائے گی۔ اپریل میں پی ڈبلیو ڈی نے اپریل میں پارٹی نیشنل کنوینر اروند کجریوال کو اِس سلسلہ میں آگاہ کیا تھا۔

 

سرینگر میں سنگباری ، فائرنگ
میں ایک زخمی
سرینگر ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سرینگر کے مضافاتی علاقے رنگریز میں سنگباری میں ملوث ہجوم پر سکیورٹی فورسیس نے فائرنگ کی جس میں ایک شخص بری طرح زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسیس کی گاڑیوں پر سنگباری کی ۔ سکیورٹی عملہ نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ میں ایک شخص 22 سالہ نظیر احمد زخمی ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT