Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ کا اجلاس میدھا پاٹکر اور کلدیپ نیر کی شرکت متوقع

عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ کا اجلاس میدھا پاٹکر اور کلدیپ نیر کی شرکت متوقع

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے باغی کیمپ نے یہ ادعا کیا ہے کہ حقوق انسانی کارکن ارونا رائے جوکہ آر ٹی آئی مہم کے دنوں میں اروند کجریوال کے ساتھ تھیں، آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے اجلاس میں 100 سے زائد لوک سبھا انتخابات میں نامزد امیدواروں کے ساتھ شرکت کریں گی جنھوں نے پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا۔ باغی گروپ کے ٹوئی

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے باغی کیمپ نے یہ ادعا کیا ہے کہ حقوق انسانی کارکن ارونا رائے جوکہ آر ٹی آئی مہم کے دنوں میں اروند کجریوال کے ساتھ تھیں، آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے اجلاس میں 100 سے زائد لوک سبھا انتخابات میں نامزد امیدواروں کے ساتھ شرکت کریں گی جنھوں نے پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا۔ باغی گروپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ بزرگ صحافی کلدیپ نیر کی شرکت بھی متوقع ہے اور یہ ادعا کیا گیا کہ 14 اپریل کے اجلاس میں 3,591 افراد نے شرکت کی توثیق کردی ہے۔ علاوہ ازیں سماجی کارکن میدھا پاٹکر جنھوں نے داخلی اختلافات کی بناء عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، اجلاس میں شرکت کریں گی۔ باغی گروپ کے قائدین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن نے بتایا کہ یہ اجلاس IFFCO چوک گرگاؤں میں صبح 10 بجے تا 5 بجے شام منعقد ہوگا۔ جس میں تحریک کی اصل روح کے ساتھ متبادل سیاست کے احیاء پر غور و خوض کیا جائے گا۔ یہ اجلاس عام آدمی پارٹی میں الزامات اور جوابی الزامات اور کلیدی عہدوں سے بھوشن اور یادو کی علیحدگی کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT