Saturday , December 15 2018

عام آدمی پارٹی کے تین کارکنوں کو عدالتی تحویل

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کی عدالت نے عام آدمی پارٹی کے تین کارکنوں کو 2 اگسٹ تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ اِن پر عوام کو اُکسانے کا الزام ہے۔ کانگریس ارکان کے خلاف اپنے علاقوں میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے پوسٹر مہم چلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی دہلی یونٹ کے سکریٹری دلیپ پانڈے، رام کمار جھا اور جاوید احمد کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ شیتل چودھری کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے اِن تینوں کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT