Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کرنے تیار نہیں

عام آدمی پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کرنے تیار نہیں

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی نے آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان دونوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے اندر ’’داخلی جمہوریت کا فقدان ہے‘‘، تاہم عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ان دو ارکان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا قطعی فیصلہ ہنوز نہیں کیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی نے آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان دونوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے اندر ’’داخلی جمہوریت کا فقدان ہے‘‘، تاہم عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ان دو ارکان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا قطعی فیصلہ ہنوز نہیں کیا گیا ہے۔ ہریش کھنہ تیمرپور کے سابق رکن اسمبلی ہیں اور دوسرے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی راجیش گرگ روہنی دہلی سے نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ دونوں دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ہریش کھنہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے فیصلہ سے پارٹی کو واقف کروادیا ہے کہ میں انتخابات میں حصہ لینے میں دِلچسپی نہیں رکھتا۔ میں نے یہ فیصلہ پارٹی میں داخلی جمہوریت کے فقدان کے باعث کیا ہے۔ ہریش کھنہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی اپنے ارکان اسمبلی کی بات سنے بغیر ہی فیصلہ کرے گی۔ جب کبھی پارٹی کسی مسئلہ پر تبادلۂ خیال کے لئے اجلاس طلب کرتی ہے تو پارٹی قیادت منتخب ارکان کی بات ہی نہیں سنتی۔ پارٹی کے اندر بعض افراد سے مجھے اختلاف ہے اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقہ پر بھی انھیں اعتراض ہے۔

TOPPOPULARRECENT