Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / عام بجٹ میں کسانوں کے مسائل سے چشم پوشی : ترنمول

عام بجٹ میں کسانوں کے مسائل سے چشم پوشی : ترنمول

نئی دہلی ۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام بجٹ کی پیشکشی کے بعد مباحث کے دوران ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے مرکزی بجٹ کو ایک جملہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس بجٹ میں اہم ترین مسائل خصوصاً کسانوں کے مسائل ‘ بہتر صحت اور تعلیم جیسے مسائل پر توجہ ہی نہیں دی گئی ۔ نریندر مودی کی جانب سے اپنے پیشرو آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کے بارے میں کئے گئے ریمارکس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظریاتی طور پر ہمارے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں تاہم یہ اختلاف بھی تعصبات سے پاک ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجیو گاندھی یا اندرا گاندھی انہوں نے اس ملک کیلئے اپنی زندگیوں کو قربان کردیا ہے ۔ دنیش ترویدی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ مغربی بنگال مختلف شعبوں میں ملک کیلئے رول ماڈل ثابت ہوسکتا ہے ‘ کہا کہ مرکزی حکومت کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ‘ وزیر مالیت امیت مترا سے اس بارے میں تبادلہ خیال کرنا چاہیئے ۔ عام بجٹ پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ جی ایس ٹی و نوٹ بندی جیسے اقدامات نے ملک کی معاشی حالات اور مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی ) کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT