Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / عام بجٹ 2016-17ء آخر ی مرحلہ میں

عام بجٹ 2016-17ء آخر ی مرحلہ میں

نئی دہلی۔21فبروری(سیاست ڈاٹ کام) عام بجٹ کی پارلیمنٹ میں پیشکش کیلئے اب صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔جب کہ مرکزی وزیر فینانس اپنے تیسرے بجٹ میں قطعی مرحلہ کی ترمیم و اضافہ میں مصروف ہیں ۔ بجٹ کے بارے میں سخت رازداری برتی جارہی ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس نے صرف اتنا کہا کہ یہ مقبول عام بجٹ نہیں ہوگا لیکن معیشت میں کم سرمایہ کاری کے مسائل کی یکسوئی کرے گا ۔ حالانکہ روایتی رازداری پورے شمالی بلاک میں اختیار کی جارہی ہے لیکن جاریہ سال یہ پہلی بار ہے کہ وزارت فینانس کی عمارت میں یوٹیوب ساتھ لے جانے کی بھی ممانیت کردی گئی ہے تاکہ مرکزی بجٹ 2016-17ء کے رُخ کا افشاء نہ ہوسکے ۔ اپنا یوٹیوب چینل استعمال کرتے ہوئے وزارت فینانس نے بجٹ کے اہم حصے اور روایات جیسے مرکزی وزیر فینانس ایک چرمی بریف کیس میں بجٹ کی نقل ساتھ لے جاتے ہوئے بھی دکھائے نہیں جارہے ہیں ۔ عام طور پر صحافیوں کا شمالی بلاک میں ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن انہیں سختی سے اس عمارت سے جنوری کے اوائل سے ہی دور رکھا جارہا ہے ۔ خصوصی ایکسرے اسکیان کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT