Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / عام حالات بتدریج بحال،پانی کی سطح میں کمی

عام حالات بتدریج بحال،پانی کی سطح میں کمی

٭٭کشمیر میں تقریبا 11 دن کے بعد عام حالات بد تدریج بحال ہورہے ہیں۔ جہلم ندی میں پانی کی سطح کسی قدر کم ہوئی ہے اور رہائشی علاقوں میں راحت کاری اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ سرینگر شہر کے کئی علاقوں میں او این جی سی اور فائر سرویسیز کے پمپس کے ذریعہ پانی کی نکاسی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کئی علاقے بالخصوص پرانا شہر ہنوز پانی میں گھیرا ہوا

٭٭کشمیر میں تقریبا 11 دن کے بعد عام حالات بد تدریج بحال ہورہے ہیں۔ جہلم ندی میں پانی کی سطح کسی قدر کم ہوئی ہے اور رہائشی علاقوں میں راحت کاری اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ سرینگر شہر کے کئی علاقوں میں او این جی سی اور فائر سرویسیز کے پمپس کے ذریعہ پانی کی نکاسی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کئی علاقے بالخصوص پرانا شہر ہنوز پانی میں گھیرا ہوا ہے تاہم متاثرہ افراد کو راحت کاری اشیاء فراہم کی جارہی ہے جنہیں پہلے ہی محفوظ مقام منتقل کردیاگیا ہے ۔ متاثرہ عوام نے تباہی و برباد کی روئیداد سناتے ہوئے کہا کہ اچانک ان کے گھروں میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی علاقے زیرآب آگئے ۔ کئی افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے مختلف اشیاء کو سہارا بنایا۔ ایک شخص نے کہا کہ پانی کا ٹینک جو خالی تھا، اس کے ذریعہ وہ محفوظ مقام منتقل ہوئے بعض لوگوں نے تھرماکول کا سہارا لیا اور بعض کیلئے ہلکی پانی میں تیرنے والی اشیاء ان کے بچاو کا ذریعہ بن گئی ۔ گھروں کی چھت پر پناہ لینے والے افراد کو والینٹرس نے گھریلو اشیاء کی مدد سے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT