Friday , September 21 2018
Home / دنیا / عام شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھا جائے : ایمنسٹی انٹرنیشنل

عام شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھا جائے : ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن؍دمشق 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ اور اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ شام میں عام شہریوں کی حفاظت کی کوشش کریں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل یو ایس کے ترجمان رائد جرار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”شام کے عوام پہلے ہی چھ سال سے انتہائی تباہ کن حملے برداشت کر رہے ہیں جن میں کیمیائی حملے بھی شامل ہیں اور بہت سے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ کسی بھی عسکری کارروائی میں عام شہریوں کو نقصان کم کرنے احتیاطی تدابیر کرلینی جانی چاہئیں۔”امریکہ نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما پر مبینہ کیمیائی حملہ کے جواب میں حملہ کیا ہے ۔شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی افواج نے کئی درجن میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT