عام طرز زندگی کی بنیاد پر انشورنس کا دعویٰ مسترد نہیں کیا جاسکتا

نئی دہلی 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فاضل کنزیومر کمیشن نے ایل آئی سی انڈیا سے ذیابطیس کے متوفی مریض کے لواحقین کو 5 لاکھ روپئے ادا کرنے کے لئے کہا ہے اور واضح کردیا کہ عام طرز زندگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کی بنیاد پر انشورنس کے دعوے مسترد نہیں کئے جاسکتے۔ نیلم چوپڑہ کا شوہر جو شوگر کا مریض تھا، اُس نے کمپنی سے 2003 ء میں لائف انشورنس اسکیم لی تھی۔ اُس وقت اُس نے مرض کا ذکر نہیں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT