Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / عاپ اور بی جے پی حکومت کی کارکردگی میں یکسانیت

عاپ اور بی جے پی حکومت کی کارکردگی میں یکسانیت

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کا حکمرانی کا انداز یکساں نوعیت کا ہے۔ اروند کجریوال کی حکومت نے دہلی میں پہلے ہی دن ریاستی سیکریٹریٹ میں میڈیا پر امتناع عائد کردیا۔ اس پس منظر میں کانگریس نے آج یہ تبصرہ کیا ہے۔ پارٹی لیڈر منیش تیواری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی

نئی دہلی۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کا حکمرانی کا انداز یکساں نوعیت کا ہے۔ اروند کجریوال کی حکومت نے دہلی میں پہلے ہی دن ریاستی سیکریٹریٹ میں میڈیا پر امتناع عائد کردیا۔ اس پس منظر میں کانگریس نے آج یہ تبصرہ کیا ہے۔ پارٹی لیڈر منیش تیواری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی حکمرانی کا انداز بالکلیہ یکساں ہے۔ مودی نے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے گجرات سیکریٹریٹ میں میڈیا پر امتناع عائد کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی اب یہی روش اختیار کئے ہوئے ہے۔ عاپ حکومت کے پہلے دن کل دہلی سیکریٹریٹ میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سکیورٹی عملے نے کہا کہ سینئر عہدیداروں سے یہ ہدایت ملی ہے کہ کسی بھی میڈیا نمائندے کو احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ کانگریس جنرل سیکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے حال ہی میں عاپ کی دہلی میں کامیابی کو ایک نیا رُخ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’کجریوال دراصل کانگریس سے آزاد ہندوستان کے آر ایس ایس کے منصوبہ کا ایک حصہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اس تبصرہ پر آر ایس ایس کجریوال کے حامی ان پر تنقید کریں گے‘‘۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ جس وقت انہوں نے یہ کہا تھا کہ انا تحریک کے پس پردہ آر ایس ایس کارفرما ہے تو کسی نے یقین نہیں کیا اور انہیں پاگل کہا گیا، لیکن وقت کے ساتھ یہ حقیقت بے نقاب ہوچکی ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT