Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / عاپ رکن اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

عاپ رکن اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

نئی دہلی، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں اس کے ایک اور رکن اسمبلی پرکاش جاروال کو پولیس نے آج گرفتار کر لیا۔ ایسے ہی ایک الزام میں پارٹی کے ایک رکن اسمبلی دنیش موہنیا پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔مسٹر جاروال کے خلاف مقدمہ گریٹر کیلاش تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔شکایت کنندہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ ممبر اسمبلی سے ملنے گئی تھیں تب انہوں نے نہ صرف اس کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ چھیڑ خا بھی کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے پہلے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور پولیس حکام سے بھی ملی تھی۔مسٹر جاروال کے خلاف یہ پہلا معاملہ نہیں ہے ، اس کے پہلے مئی 2014 میں جل بورڈ کے ایک انجنیئر سے بدسلوکی کے معاملے میں بھی ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT