Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / عاپ ورکرس و قائدین نے کسان کو خود کشی کیلئے اکسایا : دہلی پولیس

عاپ ورکرس و قائدین نے کسان کو خود کشی کیلئے اکسایا : دہلی پولیس

نئی دہلی 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی اور اس کے قائدین پر راجستھان کے کسان گجیندر سنگھ کو خود کشی کیلئے اکسانے اور اس کو بچانے کی کوششوں میں ہر طرح کی رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کروانے دہلی پولیس کے اعلان کو بھی مسترد کردیا ہے اور کہا کہ ایسا کرنا دہلی حکومت کے اخت

نئی دہلی 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی اور اس کے قائدین پر راجستھان کے کسان گجیندر سنگھ کو خود کشی کیلئے اکسانے اور اس کو بچانے کی کوششوں میں ہر طرح کی رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کروانے دہلی پولیس کے اعلان کو بھی مسترد کردیا ہے اور کہا کہ ایسا کرنا دہلی حکومت کے اختیار میں نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ دہلی پولیس نے 41 سالہ کسان کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا تھا حالانکہ اس سے بارہا خواہش کی گئی تھی ۔ دہلی پولیس نے اپنے ایف آئی آر میں کہا کہ کسان کو بچانے کی کوشش میں عام آدمی پارٹی کارکنوں اور اس کے قائدین نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔ پولیس نے کہا کہ یہ ایسا واقعہ ہے جہاں عام آدمی پارٹی ورکرس اور قائدین نے کسان کو خود کشی کیلئے اکسا یا اور اس کو بچانے کی کوششوںمیں رکاوٹ پیدا کی ۔

مودی اور راجناتھ کے خودکشی پر
جوابات غیراطمینان بخش : کانگریس
نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمنٹ میں بیانات پر مایوسی ظاہر کی ۔ پارٹی کے ترجمان آر پی این سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت فوری حصول اراضی آرڈیننس سے دستبرداری اختیار کرلے، کیونکہ ملک گیر سطح پر 2000 کسان خودکشی کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT