Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / عباس نے وسیم اکرم کا 29 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ دیا

عباس نے وسیم اکرم کا 29 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ دیا

Mohammad Abbas of Pakistan bowing, taking 4 West Indies wickets for 56 runs during the 2nd day of the 2nd Test match between West Indies and Pakistan at Kensington Oval, Bridgetown, Barbados on May 1, 2017. / AFP PHOTO / Randy BROOKS

بارباڈوس ۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے بارباڈوس میں وسیم اکرم کا 29 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ دیا۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 56 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم سے منفرد ریکارڈ بھی چھین لیا۔کیریئر کا دوسرا ٹسٹ کھیلنے والے محمد عباس کی یہ کارکردگی بارباڈوس میں کسی بھی پاکستانی فاسٹ بولر کی اب تک کی سب سے بہترین بولنگ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان اور  فاسٹ بولر وسیم اکرم کے نام تھا جنہوں نے 1988 کے ٹسٹ میں 73 رنز کے عوض چار وکٹیں لی تھیں۔بارباڈوس میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے جنہوں نے 2000 میں اسی گراؤنڈ پر 121 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT