Monday , July 23 2018
Home / دنیا / عبدالحمید دوسری میعاد کیلئے بنگلہ دیش کے صدر منتخب

عبدالحمید دوسری میعاد کیلئے بنگلہ دیش کے صدر منتخب

ڈھاکہ ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید کو دوسری پانچ سالہ میعاد کیلئے آج دوبارہ بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا، جس کے ساتھ ہی وہ لگاتار دوسری معیاد کیلئے فرائض انجام دینے والے اس ملک کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے ایم نورالھدیٰ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ کے اعلیٰ ترین منصب کیلئے کسی اور نے مقابلہ نہیں کیا تھا چنانچہ ’’انہیں (عبدالحمید کو) بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ عوامی لیگ نے گذشتہ ہفتہ 74 سالہ عبدالحمید کو صدارتی انتخابات کیلئے دوسری میعاد کیلئے بھی اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اس پارٹی کے جنرل سکریٹری عبدالقادر نے کہا تھا کہ ’’عوامی لیگ نے ملک کی موجودہ صورتحال ان کے طویل سیاسی کیریئر اور ملک ان کے عزم و عہد کو ملحوظ رکھتے ہوئے عوامی لیگ پارلیمانی بورڈ نے صدارت کیلئے دوبارہ نامزد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT