Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / عبدالرشیداگوان کو پروقار ڈاکٹر شمیم احمد صدیقی ایوارڈ

عبدالرشیداگوان کو پروقار ڈاکٹر شمیم احمد صدیقی ایوارڈ

نئی دہلی،20نومبر(سیاست ڈاٹ کام )جامعہ نگر میں ساتھی پریوار کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے کا بہت ہی کامیاب انعقاد کیا گیا۔اس میں تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد 7 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے بعد پانچ راؤنڈ کوئز اور تقریری مقابلے کے بعد اول ،دوئم اور سوئم کا انتخاب کیا گیا۔مقابلے میں ٹاپر رہے شمول خان کو امتیازی ٹرافی سے نوازا گیا۔رنرس مشرف عبداللہ اور دانش کو بھی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ساتھی پریوار کے صدر مسٹر شاہد رضا نے موجود سامعین و ناظرین سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو تعلیمی شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تعلیم کے تئیں مکمل طور پربیدار ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہا کہ ان کا ہدف پورے دلی خصوصاً جامعہ نگر میں تعلیمی مسابقتی ماحول تیار کرنا ہے اور اس کے لئے وہ دل وجان سے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر پرُوقار ڈاکٹر شمیم احمد صدیقی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایوارڈ مشہور سماجی کارکن جناب عبدالرشید اگوان کو دیا گیا۔یہ ایوارڈ تعلیمی اور سماجی مفاد کے لئے کام کرنے والی تنظیم زینتھ ایجوکیشنل اور ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دیا گیا۔ ٹرسٹ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے تئیں پوری طرح وقف رہے گا اور خطے میں تعلیم کی شمع روشن کرنے کی ہر ممکن سعی کرے گا۔پروگرام میں شرکاء نے ڈاکٹرشمیم احمد صدیقی کی صحافتی ، سماجی اور تعلیمی خدمات کی سراہتے ہوئے یک آواز کہا کہ ان کی بیش بہا خدمات کوکبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔موصوف عالمی تنظیم ہند فلسطین دوستی سبھا کے جنرل سکریٹری تھے جس کے صدر یاسر عرفات اور سرپرست اندرا گاندھی تھیں۔ موصوف ۶۰ اور۷۰ کے دہائی میں روزنامہ سنگم پٹنہ، بہار اردو اکادمی اور انجمن ترقی اردو سے منسلک رہے ۔۷۰ دہائی کے مشہور میگزین ‘مریخ ‘کے روح رواں رہے ۔ انہوں نے سیکولر کاز ، جمہوری اقداراور عالمی امن کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT