Tuesday , December 11 2018

عبدالستار ایدھی کا علالت کے باوجود بھیک مشن کا آغاز

کراچی ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے علالت کے باوجود آج سے بھیک مشن کا آغازکردیاہے، ان کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے باوجود لوگوں کی مدد کے لئے بھیک مانگتا رہوں گا۔آج کراچی میں انہوں نے اپنے رضاکاروں کے ہمراہ بھیک مشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایدھی صاحب علالت کے باوجود ویل چیئر پر غریبوں، ناداروں اور یتیموں کی امداد کے لئے نکلے اور لوگوں سے امداد کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ بیماری کے باوجود وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے چندہ اور بھیک مانگتے رہیں گے ۔ لوگوں کی مدد کرنا ہی میرا اصل مشن ہے، اس موقع پر لوگوں نے ایدھی صاحب کو چندہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT