Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / عبدالستار یدھی کے انتقال پر وزیر خارجہ کا اظہار تعزیت

عبدالستار یدھی کے انتقال پر وزیر خارجہ کا اظہار تعزیت

نئی دہلی 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں یدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار یدھی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا جن کا کل شب انتقال ہوگیا۔ انھوں نے کہاکہ عبدالستار یدھی صاحب ایک نیک اور شریف النفس شخصیت تھے جنھوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پر سوگوار خاندان اور یدھی فاؤنڈیشن ے قلبی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
دہشت گردی کیخلاف متحدہ جدوجہد کی ضرورت : مرکزی وزیر
جموں 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حزب المجاہدین کے پوسٹر بائے برہان مظفر واٹی کی ہلاکت کے ایک دن بعد مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے آج سکیورٹی فورسیس کی ستائش کی ہے اور کہاکہ سماج کے تمام طبقات کو سیاسی وابستگیوں کے قطع نظر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنا چاہئے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سکیورٹی فورسیس پر فخر ہے جنھوں نے دہشت گردوں کی سرکوبی میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور اس مقصد کے لئے عوام کو بھی پہل کرنی چاہئے۔ مرکزی وزیر نے کشمیری عوام سے امن برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ جدوجہد کی اپیل کی۔ انھوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اقلیتی بستیوں بشمول کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT