عبدالصمد کی قیادت میں بی ایچ ای ایل کی ہاکی ٹیم ہریدوار روانہ

حیدرآباد ۔ 10 نومبر (راست) آل انڈیا انٹر یونٹ ہاکی ٹورنمنٹ کا ہریدوار میں 14 تا 16 نومبر انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں شرکت کیلئے بی ایچ ای ایل کی 15 رکنی ٹیم محمد عبدالصمد خان کی قیادت میں کل سکندرآباد سے روانہ ہورہی ہے۔ عبدالصمد گذشتہ کئی دہوں سے بی ایچ ای ایل کی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں اور انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہیکہ ان کی قیادت میں ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT