Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / عبدالفتاح السیسی روسی دورے پر، غزہ اور لیبیا موضوع

عبدالفتاح السیسی روسی دورے پر، غزہ اور لیبیا موضوع

ماسکو۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سعودی عرب کے بعد آج روس کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ جہاں دو طرفہ معاملات کے علاوہ بین الاقوامی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی۔وہ روسی صدر ولادی میر پیوتن کے علاوہ دوسرے روسی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی اعلی ترین سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں غزہ میں جاری جنگ کے علاوہ لیبیا کی بدترین بد امنی بھی زیر بحث آئے گی۔واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان اب تک ہونے والی ہر جنگ بندی کے لیے مصر نے ہی فریقین کی میزبانی کے علاوہ رابطہ کاری کی ذمہ ادا کی ہے۔ جبکہ لیبیا کی بگڑی صورتحال کو مصر اپنی سلامتی کے لیے سخت خطرناک سمجھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT