Monday , June 18 2018
Home / عرب دنیا / عبدالفتح السیسی صدر مصر منتخب : الیکشن کمیشن

عبدالفتح السیسی صدر مصر منتخب : الیکشن کمیشن

قاہرہ ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدارتی انتخابات میں سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی 96.9 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار دیئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے صدر انور العسی نے آج یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کا مجموعی فیصد 47.45 رہا ۔ مقابلہ میں السیسی کے حریف حمدین صباحی کو 3 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ السیسی نے مجموعی ووٹوں کے 23.78 ملین ووٹ حاصل کئے ۔ واضح رہے کہ مصر کے صدارتی انتخابات یکطرفہ تھے اور رائے دہی کا فیصد بھی کافی کم رہا ۔ السیسی نے جمہوری طور پر منتخبہ اسلام پسند صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کے بعد اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔ انہوں نے اخوان المسلمین پر بھی امتناع عائد کردیا اور اس کے کئی قائدین کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ مرسی کے خلاف کئی مقدمات چلائے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT