Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / عبداللہ عبدااللہ کی آڈٹ سے دستبردار ہونیکی دھمکی

عبداللہ عبدااللہ کی آڈٹ سے دستبردار ہونیکی دھمکی

کابل، 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے منگل کے روز دھمکی دی ہے کہ وہ انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے، اس اقدام سے ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر انتقال اقتدار کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ کی کوششیں سبوتاڑ ہو سکتی ہیں۔ 14 جون کے انتخابات کے بعد عبداللہ اور ان کے حریف اشرف غنی کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی، دونوں امیدواروں نے بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزامات کے پیش نظر کامیابی کے متضاد دعوے کئے تھے۔ تعطل کو ختم کرنے کیلئے تمام آٹھ ملین ووٹس کے آڈٹ سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا تا کہ دھوکہ دہی پر مبنی ووٹس کو ختم کیا جا سکے اور جو بھی آئندہ صدر بنتا ہے اس کے ماتحت قومی متحدہ حکومت تشکیل دی جا سکے لیکن آڈٹ کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT