Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / عبدالکریم تونڈا کے خلاف 1994 ء مقدمہ کے سلسلے میں بحث شروع

عبدالکریم تونڈا کے خلاف 1994 ء مقدمہ کے سلسلے میں بحث شروع

نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے لشکر طیبہ کے سرکردہ ماہر بم عبدالکریم تونڈا کے خلاف 1994 ء میں درج مقدمہ کے سلسلہ میں وضع الزامات کیلئے خصوصی عدالت میں بحث شروع کی ہے ۔ یہ مقدمہ دھماکو مادوں کی ضبطی سے متعلق ہے ۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے عدالت کو بتایا کہ تونڈا کے خلاف واضح ثبوت پائے جاتے ہیں کیونکہ اس کے بھائی کے مکا

نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے لشکر طیبہ کے سرکردہ ماہر بم عبدالکریم تونڈا کے خلاف 1994 ء میں درج مقدمہ کے سلسلہ میں وضع الزامات کیلئے خصوصی عدالت میں بحث شروع کی ہے ۔ یہ مقدمہ دھماکو مادوں کی ضبطی سے متعلق ہے ۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے عدالت کو بتایا کہ تونڈا کے خلاف واضح ثبوت پائے جاتے ہیں کیونکہ اس کے بھائی کے مکان واقع دہلی سے 40 کیلو گرام دھماکو مادہ برآمد کیا گیا تھا ۔

اس مقدمہ میں دیگر 4 ملزمین نے پہلے ہی اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ انہوں نے عبدالکریم تونڈا کی ہدایت پر دہشت گرد حملوں کی سازش تیار کی تھی ۔ پبلک پراسیکیوٹر راجیو موہن نے ایڈیشنل سیشن جج بھرت پرشار کو بتایا کہ ملزم نے دہشت گرد حملوں کی سازش تیار کی ۔ ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے 72 سالہ عبدالکریم تونڈا کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ان کے موکل کے خلاف صرف معاون ملزمین کے بیانات پر اکتفا کررہی ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت /15 مئی کو مقرر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT